منصور احمد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے معاہدے کو خطے میں امن، سلامتی اور معیشت پر اہم پیش رفت قرارد ے دیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےاپنے بیان میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن، سلامتی اور اقتصادی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہےاب تینوں ممالک ایک ہیں۔
اُنہوں نے مزیدکہا کہ یہ معاہدہ تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی سمت دے گا اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنائے گا۔