(علی ساہی) سیف سٹی اتھارٹی نے منشیات کی روک تھام کیلئے نئی موبائل فون ایپ " زندگی" متعارف کروا دی۔
ذرائع کے مطابق زندگی موبائل ایپ سیکرٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول امجد جاوید سلیمی کی ہدایات پر بنائی گئی ہے، ایپ وزارت نارکوٹکس کنٹرول اور یو این ڈی او سی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ زندگی ایپ کا مقصد منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہے، ایپ میں منشیات کی روک تھام، بچاؤ بارے معلومات فراہم کی گئیں۔
امجد جاوید سلیمی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں" زندگی" ایپ کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد صارفین ایپ اینڈرائیڈ موبائل فون سے انسٹال کر سکیں گے۔