ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر بننے کے رجحان میں کمی، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سینکڑوں سیٹیں خالی

ڈاکٹر بننے کے رجحان میں کمی، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سینکڑوں سیٹیں خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: ڈاکٹر بننے کے رجحان میں کمی آگئی پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سینکڑوں ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی رہ گئیں ہیں، ڈینیٹل کالجز سمیت مخلتلف میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس سیٹیں مکمل نہ ہوسکیں داخلوں کی تاریخ میں توسیع بھی کام نہیں آسکی۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ڈینٹل کالجز کی 1100 میں سے 454 سیٹیں خالی رہے گئیں جبکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 44 سیٹیں خالی رہیں

پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں میں توسیع بھی دی گئی تھی اورپرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو خود سے داخلے کرنے کی اجازت  بھی دے دی گئی تھی لیکن اجازت دینے اور تاریخوں میں توسیع کے باوجود بھی فرق نہ پڑا اور سنکڑوں سیٹیں خالی رہے گئیں۔

علاوہ ازیں پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی سیٹیں بھرنے کیلئے داخلے 2ماہ تاخیر سےبھی دوچار ہوئے۔