ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم دفاع و شہداء؛ اسلام آباد قومی پرچموں سے جگمگا اٹھا

یوم دفاع و شہداء؛ اسلام آباد قومی پرچموں سے جگمگا اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : یوم دفاع و شہداء، اسلام آباد قومی پرچموں سے جگمگا اٹھا۔ 

اسلام آباد میں قومی پرچموں کی بھرپور نمائش، شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ سی ڈی اے اور ایم سی آئی نے مسلح افواج اور شہداء کے خاندانوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ 

قومی پرچموں کی بہار، اسلام آباد میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی شاہراہیں اور اہم مقامات قومی پرچموں سے سج گئے۔ ہر لہراتا قومی پرچم ہمارے شہداء کو سلام پیش کر رہا ہے۔ 

سی ڈی اے، ایم سی آئی کے مطابق شہداء نے اپنا آج قربان کیا تاکہ قوم کا مستقبل محفوظ ہو ۔ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضامن ہیں۔ شہداء کے خاندان قوم کا فخر، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی ۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو سلام، قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ یوم دفاع و شہداء اتحاد، عزم اور تجدیدِ وفا کا دن ہے۔ 

شہداء کی قربانیاں ہماری قومی طاقت اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ 

اسلام آباد کا پیغام: شہداء کو سلام، غازیوں کو سلام، پاکستان کو سلام 

پاکستان کی بہادر مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد