ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار: گوگل پر یہ پانچ چیزیں ہرگز سرچ نہ کریں

خبردار: گوگل پر یہ پانچ چیزیں ہرگز سرچ نہ کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  انٹرنیٹ کی دنیا میں گوگل سب سے بڑا سرچ انجن ہے جو کسی بھی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا آسان اور فوری ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم بعض اوقات صارفین بلا سوچے سمجھے ایسی چیزیں گوگل پر تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں جو ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

ایک غیر ملکی تحقیق کے مطابق کچھ مخصوص چیزیں ایسی ہیں جنہیں گوگل پر سرچ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر اگر کسی کو کوئی بیماری لاحق ہے یا وہ کسی جسمانی علامت کو محسوس کر رہا ہے تو بہتر یہی ہے کہ وہ ڈاکٹر سے رجوع کرے، نہ کہ انٹرنیٹ پر اپنی علامات تلاش کرے۔ گوگل پر طبی معلومات کی بھرمار ہوتی ہے اور ایک عام فرد کے لیے ان میں سے درست معلومات کا انتخاب کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس طرح کی تلاش نہ صرف غیر ضروری پریشانی کا سبب بن سکتی ہے بلکہ غلط تشخیص بھی ممکن ہے۔

اسی طرح گوگل پر جرائم، منشیات، بم یا کسی بھی قسم کے ہتھیار بنانے سے متعلق معلومات تلاش کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ سیکیورٹی ادارے ایسی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں اور ایسی سرچز صارف کو نا چاہتے ہوئے بھی مشکلات میں مبتلا کر سکتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر کی جانے والی ایسی تلاشیں کسی بھی وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہیں۔

بعض اوقات لوگ معمولی جسمانی علامات مثلاً چکر آنا، کمزوری محسوس ہونا یا کھانسی زکام جیسی بیماریوں کو گوگل کرتے ہیں۔ ان علامات کی بنیاد پر گوگل کئی سنگین بیماریوں، حتیٰ کہ کینسر جیسی مہلک بیماریوں کے بارے میں بھی نتائج دکھا سکتا ہے، جس سے صارف کو غیر ضروری ذہنی دباؤ اور خوف لاحق ہو سکتا ہے۔

خطرناک جانوروں سے متعلق معلومات بھی گوگل پر سرچ کرنا بعض افراد کے لیے پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔ کچھ لوگ ان جانوروں کی تصاویر یا تفصیلات دیکھ کر اس قدر خوفزدہ ہو جاتے ہیں کہ وہ سفر کرنے سے کترانے لگتے ہیں اور ان کا روزمرہ کا معمول متاثر ہو سکتا ہے۔

ایک اور بات جو اکثر نظر انداز کی جاتی ہے وہ ہے گوگل پر اپنا نام تلاش کرنا۔ ایسا کرنے سے ماضی میں اپ لوڈ کی گئی تصاویر، پرانی معلومات یا سوشل میڈیا پروفائلز سامنے آ سکتے ہیں جو بعض اوقات خوشگوار تجربہ نہیں ہوتا۔ ایسے نتائج دیکھ کر انسان کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لہٰذا بہتر یہی ہے کہ گوگل کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا جائے اور ایسی چیزوں کی تلاش سے اجتناب کیا جائے جو انسان کو ذہنی یا قانونی طور پر نقصان پہنچا سکتی ہیں۔