ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

نادرا نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نادرا رجسٹریشن سینٹر لانڈھی،بابرمارکیٹ کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کردیاگیا، افتتاح میئر کراچی مرتضی وہاب نے ڈی جی نادراسندھ عامرعلی خان کے ہمراہ کیا۔

  لانڈھی سینٹر جدیدسہولیات کے بعد اعلیٰ معیار کی سہولت میں تبدیل ہو گیا،  ون ونڈو کاؤنٹرز کی تعداد 4 سے بڑھا کر 7 کر دی گئی،درخواست گزاروں کے عمل کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔

اندورنی وبیرونی نشستوں کی گنجائش کو بڑھا کر 120 کر دیا گیا ، مرد اور خواتین درخواست گزاروں کے لیے علیحدہ واش رومز کی تعمیرکیے گئے ہیں۔ 

معذور افراد کے لیے وہیل چیئر رسائی کی سہولت دستیاب ہوگی ، درخواست گزاروں کے لیے صاف پینے کے پانی کی دستیابی کو ممکن بنایا گیاہے۔ 

میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نادرا کی بہتر سہولیات کے لیے تمام یوسیز میں نادراکے کاونٹرزقائم کیے جائیں گے۔

فوری طور پرلیاری کے ککری گراونڈمیں نادراسینٹرکی تعمیر کےلیے فزیبیلٹی بنائی جائے گی ، شہر میں گلشن اقبال،گلبرگ اورسرجانی ٹاون میں مذید میگا سینٹرزکی تعمیر کے کارروائی جاری ہے ۔ 

ڈی جی نادرا عامر علی خان نے کہا کہ شہر میں 21 سینٹرز کی اپ گریڈیشن کے ضمن میں 5 سینٹرز کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ۔

نئی نادرا ایپ میں فی الوقت شہریوں کو دشواری ہے مگر وقت کے ساتھ نادراایپ دیرپا خدمات کی ضامن ہوگی۔