ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم سے نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمر سیف کی اہم ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی  و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹرعمر سیف کی اہم ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےوزارت آئی ٹی وٹیلی کام کےانڈسٹری کےفروغ سے متعلق جامع منصوبہ کی منظوری دیدی۔ 

انوار الحق کاکڑ نے جامع منصوبہ کی تیاری پر نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، تجارت اورتوانائی کےمحکموں کو وزارت آئی ٹی سے مشاورت کی ہدایت کی۔ 

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ رکاوٹیں دور ہوجائیں تو آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب ڈالر سے 10 ارب ڈالرز تک لے جاسکتے ہیں۔  منصوبوں پرمتعلقہ محکموں کےتعاون سےآئی ٹی وٹیلی کام سیکٹرکامعاشی استحکام میں بنیادی کردارہوگا، سروسزسیکٹرمیں بہتری کیلئے نوجوانوں کی عالمی تقاضوں کے مطابق تربیت کی فراہمی کے اقدامات شروع کررہے، انڈسٹری اور اکیڈمیا کے تعاون سے 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کردیا، ان تربیت یافتہ پروفیشنلزسے آئی ٹی ایکسپورٹ میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگا۔ 

 نگراں وزیرآئی ٹی نے کہا کہ معروف پیمنٹ گیٹ وے پے پال اور اسٹرائپس کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے، 5 لاکھ فری لانسرزکیلئے مشترکہ ورکنگ مراکز سےان کی صلاحیت کوسالانہ 3 ارب ڈالرزتک بڑھایا جاسکے گا،  آئی ٹی انڈسٹری کے ٹیکس، ڈالراستعمال کی حد، فری لانسرزاکاؤنٹس کے مسائل کے حل کے اقدامات ضروری ہیں، آئی ٹی کارپوریٹ ڈیبیٹ کارڈز کے اجراء سے ڈالرزاکاؤنٹس میں ترسیلات آسان ہوں گی، حکومتی سطح پر وینچرز کیپیٹل فنڈ کے قیام سے عالمی وینچرز کو ترغیب دی جائے گی۔

 ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اس فنڈ سے اسٹارٹ اپس کیلئے ایک ارب ڈالرز سرمایہ کاری یقینی بنائی جاسکے گی، ٹیلی کام سیکٹرکےفروغ  کیلئےانفراسٹرکچرشیئرنگ، اسپیکٹرم شیئرنگ فریم ورک کا جلد نفاذ لازمی ہے، اسپیکٹرم ری فارمنگ کے ذریعے دستیاب اسپیکٹرم کی صحیح استعمال اورصارفین کی شکایات کا ازالہ ہوگا، ٹیلی کام سیکٹر کو انڈسٹریل ٹیرف اسٹیٹس کی فراہمی انڈسٹری کا دیرینہ اورجائزمطالبہ ہے، آئندہ 10 ماہ میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے قیمتوں کا تعین ریجن کے تحت کرنے سے اربوں ڈالرز کا حصول ممکن ہوگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تیز ترین کنکٹیویٹی کیلئے اسٹارلنک سروسز کا آغاز کیا جائے گا۔  موبائل فونز میں پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی مارکیٹ، مینوفیکچررز کے مسائل کا حل ترجیح ہے، مقامی سطح پرطلب میں اضافے کیلئے صارفین کو آسان اقساط میں موبائل فونز کی فراہمی کےاقدامات کررہے ہیں۔