پی پی ایس سی نے بھرتیوں کے انٹرویوز منسوخ کر دیے

پی پی ایس سی نے بھرتیوں کے انٹرویوز منسوخ کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کے انٹرویوز منسوخ کر دیے، 6 ستمبر سے لے کر گیارہ ستمبر تک ہونے والے تمام انٹرویوز منسوخ کر دیے گئے ہیں ۔
 پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکمہ جات میں بھرتیوں کے لئے رواں ہفتے ہونے والے تمام انٹرویوز منسوخ کر دیے ہیں، پی پی ایس میں رواں ہفتے لئے جانے والے تمام انٹرویوز ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

کمیشن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی کی بناء پر کیا گیا،انٹرویوز کی نئی تاریخ سے امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  ہائر ایجوکیشن کمیشن کا پراجیکٹ پے سکیل کے تحت بھرتیوں کے لئےامیدواروں کے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے،سول انجنیئرز، کمپیوٹرز ایکسپرٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے بھی تحریری امتحان ہوں گے، پی پی ایس سکیل 10 تک کی تمام آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے ایچ ای سی ٹیسٹ لے گی،ایچ ای سی نے امتحان کے لئے پرچہ کا پیٹرن اور سیمپل سوالات بھی جاری کر دیے ہیں۔

کمیشن کے مطابق مذکورہ آسامیوں کے لیے امیدواروں کے تحریری امتحانی میں جنرل نالج، انگریزی، متعلقہ مضمون کے سوالات پوچھے جائیں گے، آئندہ ہونے والی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ کا شیڈول اور تمام تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

قبل ازیں  پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی)  نے ایجوکیشن میل اور فی میل کا ہونے والا پیپر منسوخ کیا تھا،  ایجوکیشن میل اور فی میل کا پیپر منسوخ کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی کی بناء پر کیا گیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer