ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنیوالے ہمارے ہیرو ہیں‘‘

’’فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنیوالے ہمارے ہیرو ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یومِ دفاع پر پیغام،   پاکستان  پیپلز پارٹی  چیئرمین کا سرحدوں کا دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کو خراج عقیدت،   بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

  پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں،  انتہاپسندی و دہشتگردی کا نشانہ بن کر جانیں قربان کرنے والے بھی قوم کے ہیرو ہیں،  ہماری آنے والی نسلوں کی یادوں میں ہمارے شہید ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

  پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ  شہید بھٹو نے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، جو اب پاکستان کے دشمنوں کے لیئے حوصلہ شکن فصیل ہے,  شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بیلسٹک میزائل ٹکنالوجی دے کر اپنے والد کے ویژن کو پایئہ تکمیل پر پہنچایا,  جمہوری حکومتوں کے دوران ہمیشہ پاکستان کے دفاع کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنایا گیا.

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہا تھا کہ مضبوط جمہوریت کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ، متحد اور نظم و ضبط رکھنے والے دفاعی و سیکیورٹی ادارے ناقابلِ تسخیر دفاع کے ضامن ہیں، وفاقی سیاسی قوتیں نظریہ پاکستان کی علمبردار ہیں، اُن قوتوں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے یا کمزور کرنے کی کوششیں پاکستان کی سالمیت کو نقصان پنہچائیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان اپنے شہید قائدین کے وژن کے مطابق پاکستان کے مضبوط دفاع کے لئے سرگرمِ عمل رہیں گے، پارٹی کے شہید قائدین نے اپنی جانوں کی قربانیاں تو دے دیں لیکن ملک کے دفاع، سلامتی اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer