ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل سے برآمد ہونے والا فون عمران خان کا نکلا

شہباز گل سے برآمد ہونے والا فون عمران خان کا نکلا
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت،امریکی  غلامی نامنظور مگرامریکی غلامی کی اسناد ہرصورت منظور،پی ٹی آئی رہنما شہبازگل سے سیٹلائٹ فون ’’تھورایا ‘‘برآمد، ملک میں  نئی بحث چھڑ گئی۔ 

غیرقانونی سیٹلائٹ فون تھورایا پاکستان میں کہاں سے آیا؟ شہبازگل کوسیٹلائٹ فون تھورایا کی ضرورت کیوں پیش آئی؟بہترین ٹیلی کمیونیکیشن سروسزکےباجودشہبازگل سیٹلائٹ فون استعمال کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟ شہباز گل سے ملنے والا سیٹلائٹ فون تھورایا کس کا ہے؟ شہباز گل سے ملنے والا سیٹلائٹ فون کن مقاصد کے لیے استعمال ہوتا تھا؟ کیا سیٹلائٹ فون غیرملکیوں سےخفیہ رابطوں کے  لیے استعمال ہوتا تھا؟ عوام نےسوالات اٹھادیئے؟ 

 تفصیلات کے مطابق تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہبازگل  جیل سے تو باہر آگئے  لیکن ان کے بارے میں انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ ابھی تک رکا نہیں۔ شہباز گل کے کمرے سے امریکی ریزیڈنسی کارڈز، ڈرائیورز لائسنس، انشورنس کارڈز اورکریڈٹ کارڈز  برآمد ہوئے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-06/news-1665041798-9327.jpg

ذرائع کے مطابق   شہباز گل کے زیر استعمال برآمد اشیا کا معائنہ مکمل ہوگیا،    شہباز گل سے برآمد ’’تھورایا‘‘ فون چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نکل،  سیٹلائٹ فون کی رجسٹریشن بھی امریکا میں درج ہے، اس فون سے بین الاقوامی روابط  اور ممکنہ طور پر اہم روابط کے لئے استعمال کرنے کا  انکشاف  ہوا ہے۔سیٹلائٹ فون سے بین الاقوامی روابط کو چھپانے کابھی معاملہ حل  ہوگیا ۔تھورایا فون سے تحقیقاتی اداروں کو اہم معلومات ملنے کا بھی انکشاف  ہوا ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ تھورایا فون عمران خان کے زیر استعمال ہونے پر بھی ثبوت مل گئے، فون سے بین الاقوامی روابط کرنے پر عمران خان پر بہت سے سوال کھڑے ہوگئے ،عمران خان کا تھورایا فون سے اہم روابط کو ملک سکیورٹی سے چھپانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

 پارلیمنٹ لاجز میں چھاپے کے دوران شہباز گل کے بین الاقوامی فارن بینکوں کے کریڈٹ کارڈ بھی برآمد ہوئے ،کریڈٹ کارڈز سے شہباز گل رقوم کی ترسیل بھی کرتے رہے ، شہباز گل سے چھاپے کے دوران غیر قانونی امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا، شہباز گل غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر تاحال کوئی جواز پیش نہیں کرسکے ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-06/news-1665041798-3990.jpg

 دوسری جانب اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا کیس  میں شہبازگل کی سامان سپرداری کی درخواست جزوی طور پر منظور کرلی گئی ہے، عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء واپس دینے کا حکم دیتے ہوئے شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر