ویب ڈیسک: بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے دیرنہ کارکن اور رکن اسمبلی نے اپنی جماعت کی کارکردگی سے تنگ آکر سر منڈھوا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تری پورہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے اشس داس نے اپنی جماعت کی ناکام پالیسیوں سے توبہ تائب ہوتے ہوئے کفارے کے طور ہندو رسم 'یگنہ' ادا کرتے ہوئے اپنے سر کے بال منڈھوا لیے۔
Tripura BJP MLA Ashish Das performs havan, tonsures head at Kalighat Kali Temple in Kolkata, West Bengal
— Elizabeth Thapa (@Elizabeth4Inc) October 5, 2021
"I'm quitting BJP today. I had talks with TMC. More BJP MLAs may leave the party in coming days," he says pic.twitter.com/NJQ7NdOu62
ایم ایل اے اشس داس نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی تری پورہ میں لاقانونیت کو ہوا دے رہی ہے اور عوام ریاستی حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔اشس داس کا کہنا تھا آج بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنا سر منڈھوا رہا ہوں، اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کروں گا۔اشس داس کئی سالوں سے ممتا بنرجی کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں اور ماضی میں انہیں وزیراعظم کے عہدے کی تجویز بھی دے چکے ہیں۔