(سعود بٹ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے اربوں روپے مالیت کے تحائف لینے اور دینے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
نیب رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بیوی بچوں کو 24 کروڑ 22 لاکھ 77 ہزار 400 روپے تحائف میں دئیے، شہباز شریف نے اپنے صاحبزادوں سے 4 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزاد 6 سو 78 روپے تحفے میں وصول کیے، شہباز شریف نے نصرت شہباز کو 749 کنال اراضی مختلف موضوعات کی تحفے میں دی۔
نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کو 867 کنال 18 مرلے کی قیمتی اراضی والدہ سے تحفے میں ملی، شہباز شریف کو 748 کنال 19 مرلے کی قیمتی اراضی اپنے والد سے تحفے میں ملی، شہباز شریف نے 2011،12 میں سلمان شہباز کو 17 کروڑ 12 لاکھ 38 ہزار 200 روپے تحفے میں دئیے۔ حمزہ شہباز کو شہباز شریف نے 2013 میں 1 کروڑ 7 لاکھ روپے تحفے میں دئیے۔
شہباز شریف نے حمزہ کو 2015 میں 2 کروڑ روپے بطور تحائف دئیے، شہباز شریف نے 2015 میں تہمینہ درانی کو ڈیفنس میں 2 کروڑ 40 لاکھ کا پلاٹ تحفے میں دیا، 2015 میں شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ہری پور میں ایک کاٹیچ اور ایک ولا خرید کردیا، ہری پور میں خریدی گئی راضی کی مالیت 1 کروڑ 63 لاکھ 39 ہزار 200 ظاہر کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ 28 ستمبر کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا، جو اب 14 روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کی حراست میں ہیں۔