(علی اکبر) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین سے وفاقی وزراء برگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور فواد چودھری نے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی، وفاقی وزاء کا کہنا تھاکہ چودھری شجاعت کی ملک کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے وفاقی وزیر داخلہ برگیڈیئر اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، وزراء نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی اورملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، جبکہ اس موقع پر ایم این اے چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
وفاقی وزاء کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔