ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی کا پولیس کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال

shah mahmood qureshi
کیپشن: shah mahmood qureshi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شاہ محمود قریشی کا پنجاب پولیس کی وردی کےلیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔ 

شاہ محمود قریشی کی طرف سے پنجاب پولیس کی وردی کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال۔ترجمان پنجاب پولیس نےحکومت سےپولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔ کہا کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سےپولیس کی وردی کو گالی دینا شدید افسوسناک ہے۔

وزیر آباد کا واقعہ افسوسناک ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کاکہناہےحساس قومی اور سیاسی تنازعات سے جڑے مقدمات میں احتیاط کوئی نئی بات نہیں ۔

اِس سانحے پر سیاسی جماعت کی طرف سے الزامات کی نوعیت اور اُن کی حساسیت کے پیشِ نظر مقامی پولیس کی طرف سے انتہائی احتیاط ناقابلِ فہم نہیں۔ پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔