اسلام آباد میں تیز بارش، موسم سرد ہو گیا

Weather Situation
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔موسلا دھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی فراہم کرنے والے 80 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ہے۔

اسلام آباد سرکل کے اقبال ٹاؤن، کھنہ ڈاک، لوہی بھیر، جی سکس، گولڑہ، جی ٹن ،این پی ایف کے  فیڈرز فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ راولپنڈی سرکل کے لیاقت باغ ،کیانی روڈ، چاکرہ ،ضیا مسجد، جھنگی اے، بلاک ایف ،بلاک گلستان کالونی کے بھی فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔

تیز آندھی اور طوفان کے باعث متعدد مقامات پر تاروں پر سائن بورڈ اور درخت گرنے کے واقعات ہوئے ہیں۔دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے تیز ہواوں کیساتھ بارش سے موسم سرد ہوگیا۔