ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم ایس افسران نے حکومت کیلئے مشکل کھڑی کردی

پی ایم ایس افسران نے حکومت کیلئے مشکل کھڑی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پی ایم ایس افسران نے حکومت کیلئے مشکل کھڑی کردی ۔

پی ایم ایس افسران نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا ، پی ایم ایس افسران کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج،افسران نے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر دفتری امور انجام دیئے۔ پی ایم ایس افسران نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا، پی ایم ایس افسران کا مطالبہ ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا ٹرانسفر کیا جائے ۔

 افسران نے مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا ٹرانسفر کیا جائے جبکہ پنجاب سے تمام ڈی ایم جی افسران کو واپس اسلام آباد بھیجا جائے، طارق محمود اعوان کا کہنا ہے کہ وہ اگلے مرحلے میں قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ڈی ایم جی افسران کے خلاف چاروں صوبوں کی صوبائی سروس سراپااحتجاج ہے،صوبوں میں ڈی ایم جی افسران کی تعیناتی غیر قانونی ہے اسے روکا جائے۔

یاد رہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دیدی، 101تھانوں کواراضی کی منتقلی کاعمل تیز کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پنجاب میں پولیس کا اچھا نظام لانا چاہتے ہیں، پولیس عوام کوبہترین سروس دے، وسائل مہیا کرینگے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer