ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر شیر اعظم نیب کے ریڈار پر آگئے

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر شیر اعظم نیب کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) آمدن سے زائد اثاثے، نیب نے سابق وزیر کے پی کے شیر اعظم وزیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب پشاور نے ڈپٹی کمشنر سے شیر اعظم وزیر اور اہلخانہ کے نام لاہور میں موجود پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے نیب نے سابق وزیر کے پی کے شیر اعظم کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب پشاور نے ڈپٹی کمشنر سے شیر اعظم وزیر اور اہلخانہ کے نام لاہور میں موجود پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔

تفصیلات کی فراہمی کیلئے نیب پشاور نے ڈی سی لاہور کو مراسلہ لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہےکہ سابق صوبائی وزیر کے پی کے شیر اعظم وزیر اور اہلخانہ کے نام موجود پراپرٹیز، پلاٹس اور خرید و فروخت کی جانیوالی پراپرٹیز کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں، جبکہ شیر اعظم وزیر کے تین بیٹوں اور چار بیٹیوں کے نام موجود پراپرٹیز کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer