ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان میں فوج کی تعیناتی میں توسیع، وفاقی کابینہ کی منظوری

گلگت بلتستان میں فوج کی تعیناتی میں توسیع، وفاقی کابینہ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی  :   وفاقی حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں فوج کی تعیناتی کی مدت 14 جون 2026 تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت عمل میں لائی گئی، جس کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلئے مسلح افواج کو طلب کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل مارچ 2026 میں بھی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں فوج تعینات کی تھی، جن میں گلگت، سکردو اور شگر شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ متعلقہ علاقوں میں مطلوبہ تعداد میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی تھی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مؤثر طور پر برقرار رکھا جا سکے۔