ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکٹا اکیڈمک ونگ کی سستی، 80 کروڑ روپے کے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ

پیکٹا اکیڈمک ونگ کی سستی، 80 کروڑ روپے کے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی ( پیکٹا) کے اکیڈمک ونگ کی عدم دلچسپی کے باعث کروڑوں روپے کے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ اور طلبہ کی انگلش لینگوئج پروفیشنسی بہتر بنانے کے لیے 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے، تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود یہ فنڈز تاحال استعمال میں نہیں لائے جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ دو ماہ کے دوران یہ بجٹ استعمال نہ کیا گیا تو فنڈز ضائع ہونے کا امکان ہے، کیونکہ یہ رقم مالی سال 2025-26 کے اندر خرچ کرنا لازم ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ پیکٹا کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر اکیڈمک کو فنڈز کے استعمال کے حوالے سے متعدد بار خطوط بھی لکھے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب پیکٹا حکام کا مؤقف ہے کہ اساتذہ اور طلبہ کے لیے انگلش لینگوئج پروگرام شروع کرنے پر کام جاری ہے۔