ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم اور ساتھی وزرا کا آئی ایس آئی ہیدوکوارٹرز کادورہ، اہم حقائق سے آگاہی حاصل کی

 وزیراعظم اور ساتھی وزرا کا آئی ایس آئی ہیدوکوارٹرز کادورہ، اہم حقائق سے آگاہی حاصل کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز اسلام آباد میں پرائم انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے ہیدوکارٹرز کا وزٹ کیا اور  ادارہ کے سینئیر ذمہ داروں سے ملاقات کی۔

پاکستان آرمی کے سربراہ  جنرل عاصم منیر کے ساتھ  دوسرے سروسز چیفس  بھی پرائم منسٹر شہباز شریف کے ساتھ  آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز گئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ وزیراعظم کے کئی دوسرے  سینئیر معاون بھی اس وزٹ میں ان کے ساتھ تھے۔ 
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس آئی ہیدکوارٹرز میں وزیراعظم اور ان کے ساتھی وزرا کو  موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔بھارتی جارحیت کے تناظر میں قومی سیکیوریٹی اداروں کی پیشہ ورانہ تیاری  سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو روایتی عسکری جنگ، ہائبرڈ وارفیئر اور دہشت گردوں کی پراکسیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

پرائم منسٹر شہباز نے اس موقع پر انٹیلیجنس خدمات انجام دینے میں ہمہ وقت مصروف اہلکاروں کی خدمت کو سراہا اور کہا، پاکستانی فوج  دنیا کی بہترین پرفیشنل اور ڈسپلن فورس ہے۔  قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی نگہبانی، بین الادارہ جاتی انٹیلی جینس تعاون اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی