ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا کا نان چپ شناختی کارڈز کیلئے نیا فیس اسٹرکچر اور ڈیجیٹل فیچرز کا اعلان

نادرا کا نان چپ شناختی کارڈز کیلئے نیا فیس اسٹرکچر اور ڈیجیٹل فیچرز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نان چپ شناختی کارڈ رکھنے والے شہریوں کے لیے نئی سہولیات اور نظرثانی شدہ فیس اسٹرکچر کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت وہ بغیر اسمارٹ کارڈ پر منتقل ہوئے جدید ڈیجیٹل سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نان چپ شناختی کارڈز اب اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہوں گے جن میں رنگین تصویر، بہتر شناختی تصدیق اور ہر کارڈ پر ایک خصوصی کیو آر کوڈ شامل ہوگا۔ اس کی مدد سے شہری نادرا کی موبائل ایپ "پاک آئی ڈی" کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ کے ڈیجیٹل ورژن تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

نئے فیس اسٹرکچر کی تفصیل کے مطابق نارمل کارڈ  400 روپے، ارجنٹ کارڈ 1150 روپے، ایگزیکٹو کارڈ 2150 روپے ہے.
مزید برآں، اعضاء کے عطیہ دہندگان اور معذور افراد کے کارڈز پر مخصوص نشانات شامل کیے جائیں گے تاکہ ایمرجنسی یا خصوصی سہولت کے مواقع پر ان کی آسان شناخت ممکن ہو سکے۔

نادرا کے اس اقدام سے ان لاکھوں شہریوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے جو تاحال چپ والے اسمارٹ شناختی کارڈز حاصل نہیں کر سکے تھے۔ نئی پالیسی سے روایتی اور ڈیجیٹل شناختی نظام کے درمیان فرق کم کرنے میں مدد ملے گی اور شہریوں کی سہولت کو ترجیح دی جائے گی۔