ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی پیک میں افغانستان بھی شامل، 10 سال میں مکمل ہو گا

Pakistan ChinaStratagic Dialogue, CPEC, Afghanistan, Cooperation, PAk ChinaTrain Track, PAkistan China Framework Agrement, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور چین نے سی پیک کو 10 سال میں مکمل کرنے اور سی پیک کو افغانستان تک بڑھانےکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ منصوبوں پر اعلیٰ معیار کی ترقی جاری رہے گی، سی پیک کے تحت ریلوے مین لائن ون منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا،کراچی سرکولر ریلوے، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، قابل تجدید توانائی منصوبے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ باتیں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور میں طے ککی گئیں۔  دفتر خارجہ  نے  پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ پاکستان اور چین کےوزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کی۔

اعلامیہ کے مطابق پاک چین سٹریٹیجک مذاکرات میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی سلامتی، تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا، پاک چین سٹریٹیجک مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات اورتمام شعبوں میں تعاون کےحوالہ سے ایشوز کا جائزہ لیا گیا، پاک چین سٹریٹیجک مذاکرات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ صنعتی تعاون میں وسعت کیلئے پاک، چین فریم ورک معاہدہ کیا جائے گا، سی پیک میں دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا، ہر ایک کیلئے فوائد بڑھانے جائیں گے،پاکستان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کیلئے چین کے تعاون پر اظہار تشکرکیا۔

اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ علاقائی سماجی و اقتصادی ترقی، ربط، خوشحالی کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان ناگزیر ہے، ایک پرامن، مستحکم، خوشحال اور متحد افغانستان ہی پرامن ہمسایہ،دہشتگردی کے خلاف لڑ سکتا ہے،عالمی براداری، افغانستان کو مسلسل امداد، تعاون فراہم اور اثاثے غیر منجمد کرے،افغانستان کے عوام کیلئے انسانی اور اقتصادی امداد جاری رہے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ پاکستان اور چین کا افغانستان تک سی پیک کو وسعت دینے کا اصولی فیصلہ کیاہے،سی پیک کو 10 سال مکمل، متعلقہ منصوبوں پر اعلیٰ معیار کی ترقی جاری رہے گی،سی پیک کے تحت ریلوے مین لائن ون منصوبہ کی اہمیت کا ادراک، جلد مکمل کیا جائے گا، کراچی سرکولر ریلوے، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، قابل تجدید توانائی منصوبے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیاہے۔