لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر،محکمہ ماحولیات نے خبردار کردیا

Lahore Air Quality Index
کیپشن: Lahore Air Quality Index
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں اضافہ، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ جبکہ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافے پر شہر کی آب وہوا مضرصحت ہے۔

 شہر کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں ایک بار پھر اضافہ کے بعد شہر کی آب و ہوا آلودہ ہے، مراتب علی روڈ گلبرگ میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 174 ریکارڈ کیا گیا ہے, ماڈل ٹاؤن 164, ایف سی کالج 163، ایمپریس روڈ گڑھی شاہو 163, کوٹ لکھپت 160, لمز یونیورسٹی 158, فیز 8 ڈیفینس 158 جبکہ عسکری ہائیٹس میں 138 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں درجہ حرارت میں کمی کے بعد شہر کا موسم قدرے بہتر ہوگیا، ہلکی رفتار سے چلنے والی ہوا سے خوشگوار احساس ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت میں کمی  جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم سے کم 46 فیصد تک برقرار رہے گا۔ درجہ حرارت کم سے کم 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ  35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کل بروز جمعہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی، آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا البتہ دوپہر کے وقت گرمی کا احساس ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer