(حسن خالد)لاہور میں درجہ حرارت میں کمی کے بعد شہر کا موسم قدرے بہتر ہوگیا، ہلکی رفتار سے چلنے والی ہوا خوشگوار احساس بیدار کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت میں کمی کے بعد شہر کا موسم قدرے بہتر ہوگیا، ہلکی رفتار سے چلنے والی ہوا سے خوشگوار احساس ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت میں کمی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم سے کم 46 فیصد تک برقرار رہے گا۔ درجہ حرارت کم سے کم 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کل بروز جمعہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی، آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا البتہ دوپہر کے وقت گرمی کا احساس ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی آسمان پر بادل چھانے کے بعد شہر میں ہلکی بوندا باندی ہوئی تھی جس سے گرمی کی شدت میں کمی پیدا ہو گئی تھی لیکن اب دو تین روز سے پڑنے والی گرمی کے بعد لوگوں کی دعائیں رنگ لے آئیں اور محکمہ موسمیات نے کل بروز جمعہ بارش کی پیش گوئی کردی ہےجس سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔