ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کا بلدیاتی نظام مضبوط ہوتا تو اسمبلیوں پر کرپشن کے نشان نہ ہوتے

ن لیگ کا بلدیاتی نظام مضبوط ہوتا تو اسمبلیوں پر کرپشن کے نشان نہ ہوتے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا بلدیاتی نظام مضبوط ہوتا تو اسمبلیوں پر کرپشن کے نشان نہ ہوتے، نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے کبھی بلدیاتی نظام میں دلچسپی ہی نہیں لی۔     

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب سیدصمصام بخاری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہر قیمت پر اپنی کرپشن بچانا چاہتی ہیں، پنجاب میں تاریخ کا بہترین لوکل باڈیز سسٹم لا رہے ہیں۔  مشرف کے بلدیاتی سسٹم نے زیادہ بہتر طور پر ڈیلیور کیا، سیدصمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صاف و شفاف بلدیاتی نمائندے سامنے لائے گی، پنچائیت سسٹم اور نیبر ہڈ کونسلز مکمل با اختیار ہوں گی۔

 وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی سسٹم کسی لحاظ سے آڈٹ سے مبرا نہیں ہوگا، چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے، کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer