ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستحق آبادی کے گھروں کی سولرائزیشن عوام کو ریلیف دینے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے: سہیل آفریدی

مستحق آبادی کے گھروں کی سولرائزیشن عوام کو ریلیف دینے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے: سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک رحمٰن: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی نے اہل گھرانوں کو مجوزہ سولر سسٹم کی فراہمی کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت  کی ہے۔

 سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبے میں گھروں کی سولرائزیشن  کے حوالے سے اجلاس آج پشاور میں ہوا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں  ہدایت کی کہ اہل گھرانوں کو  سولرائزیشن کے منسوبے کے تحت سولر سسٹم کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تقاضے بلاتاخیر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحق آبادی کے گھروں کی سولرائزیشن عوام کو ریلیف دینے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی پر خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے، اس کے ثمرات بھی مستحقین تک بروقت پہنچنے چاہئیں۔ 

 اس اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ گھروں کی سولرائزیشن کے منصوبے کے تحت صوبہ بھر بشمول ضم اضلاع میں ایک لاکھ تیس ہزار مستحق گھرانوں کو سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔  پہلی کیٹیگری میں 65 ہزار گھرانوں کو مفت اور دوسری کیٹیگری میں 65 ہزار گھرانوں  کو آدھی قیمت پر سولر یونٹس دیے جائیں گے۔  منصوبے کا پی سی ون تیار ہے۔  پی ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی پی کے تحت ضم اضلاع کے لیے ایک علیحدہ سولرائزیشن منصوبے پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ اس  منصوبے کے تحت ضم اضلاع کے ایک لاکھ بیس ہزار مستحق گھرانوں کی سولرائزیشن کی جائے گی۔ 

 ضم اضلاع کے لیے منصوبہ صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔  سولرائزیشن منصوبوں میں صوبے کے تمام اضلاع کو آبادی کے تناسب سے حصہ دیا جا رہا ہے۔  سولرائزیشن منصوبوں میں بیوہ خواتین، خصوصی افراد، ٹی ڈی پیز اور آف گرڈ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔