سٹی 42 : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان کی انٹرنیشنل انرجی فورم کی رکنیت کے لیے 13.1 ملین روپے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس کے دوران ای سی سی نے پاکستان کی انٹرنیشنل انرجی فورم کی رکنیت کے لیے 13.1 ملین روپے کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے گیس فیلڈز کے قریب دیہات کو گیس فراہمی کے منصوبوں کے لیے 3 ارب روپے منظور کر لیے۔ ای سی سی نے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کے اساتذہ کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 20 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبے کے لیے ورلڈ بینک کے اضافی 4 ملین ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے مون سون 2025 کے دوران اخراجات کی ادائیگی کے لیے این ڈی ایم اے کو 3.63 ارب روپے دینے کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے ایس ڈی جی پروگرام کے منصوبوں کے لیے پاور ڈویژن کو 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے پیکج کی منظوری دے دی، پاور ڈویژن کو بجلی کی لاگت کم کرنے اور سرکلر ڈیٹ کم کرنے کا ہدف دے دیا گیا ۔ اس کے علاوہ ای سی سی نے سرکاری آگاہی مہمات کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 1.47 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب ہر ہفتے ردوبدل ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 15 روز کی بجائے 8 دنوں بعد قیمتوں میں تبدیلی کیلئے وزیر خزانہ کو گرین سگنل دے دیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اس ایجنڈے کی منظوری کروائیں گے ۔ ای سی سی کی منظوری کے بعد یہ معاملہ کابینہ میں جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اس کا اطلاق ہو گا ۔