ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں

بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد زرداری ہاؤس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں  ہوئیں ،

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کے سربراہ فرحت اللہ بابر نےملاقات کی ، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق صورت حال اور پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے سابق گورنر و وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی بھی ملاقات  کی ،قمر زمان کائرہ سے پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا 

 بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد کی بھی ملاقات  ہوئی ، حکومتی معاشی پالیسیوں اور ورکنگ کلاس کے مسائل پر گفتگو کی ،

 بلاول بھٹو زرداری سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی احمد کنڈی کی بھی ملاقات  ہوئی ،  ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا ،

بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی بھی ملاقات کی ،  بنوں حملے اور ضلع کرم سمیت صوبے میں قیام امن کی صورت حال پر گفتگو  کی فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں زرعی اور بلدیاتی موضوعات پر ہونے والے کنونشن پر بریفنگ بھی دی