ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں  سرد رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے وسطی/جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

شہر لاہور  کی فضا میں خنکی برقرار ہے تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ رک گیا ہےجبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،  کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔  فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 189 ریکارڈ کی گئی ہے جو شہریوں کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لاہور نے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 222 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ طفیل روڈ پر آلودگی کی شرح 201 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں 2سے 3 ڈگری تک اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے باعث موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ جبکہ رات کے اوقات میں ہلکی خنکی برقرار رہنے کے ساتھ درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت جزوی طور پر ابر آلود موسم ہے اور ہلکی خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔ شمال مشرق کی سمت سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 17 ویں نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 105 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ موسم کی شدت میں اضافے کے باعث پانی کی کمی اور گرمی کی تکالیف کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 دوسری جانب  اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں  شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنے اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے۔