ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صفدر خان لغاری کی نماز جنازہ ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

صفدر خان لغاری کی نماز جنازہ ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ہیڈ صفدر خان لغاری کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

صفدر خان لغاری رکن قومی اسمبلی محمد اظہر خان لغاری کے صاحبزادے جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی ارشد خان لغاری کے بھتیجے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

مرحوم کو ان کی شائستگی، نرم گفتاری اور عاجزانہ طبیعت کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ مسلم لیگ (ن) سے ان کی وابستگی اور جماعت کے لیے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سیاسی و سماجی شخصیات نے صفدر خان لغاری کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور خوش اخلاقی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔