ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان انتخابات: تمام انتظامات مکمل، انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز پہنچ گیا

گلگت بلتستان انتخابات: تمام انتظامات مکمل، انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر احسن: گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ بیشتر پولنگ اسٹیشنز تک انتخابی سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور پولنگ کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 551 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ 349 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 488 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف اضلاع میں فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کل صبح 8 بجے شروع ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامی، انتخابی اور سیکیورٹی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔