سٹی 42 : لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
لاہور میں ٹریفک نظم و ضبط کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ العمل ہے۔ ای چالان نادہندہ گاڑی پکڑے جانے پر تمام بقایا چالان جمع کروانا لازمی ہے۔ مال روڈ،جیل روڈ،گلبرگ،فیروزپور روڈ اور وحدت روڈ پر خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ای چالان ڈیفالٹرز کو پولیس کی 14 اہم سروسز کی فراہمی محدود کر دی گئی، ڈرائیونگ لائسنس سروسز،کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویریفکیشن سہولیات نادہندگان کو نہیں مل سکیں گی۔
سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی، پولیس خدمت مراکز اور لائسنس سسٹم آپس میں منسلک کر دیے گئے ۔
سگنل،لین لائن،ون وے، دھواں چھوڑنے سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری ہیں ۔ ای چالان سے بچنے کےلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سی ٹی او نے اپیل کی ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں، منظم ٹریفک سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن نہیں بچ سکیں گے،ٹریفک سسٹم کو مزید ڈیجیٹلائزڈ اور منعظم بنا دیا گیا۔