ملک اشرف:چیف جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی جسٹس کمیٹی پنجاب کا اہم اجلاس 8 جون کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں عدالتی نظام، انصاف کی بروقت فراہمی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف انتظامی اور قانونی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سمیت اعلیٰ سرکاری افسران کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ آئی جی پنجاب عبد الکریم، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز اور پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ، لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کے سیکرٹری، فرانزک سائنس ایجنسی اور ریسکیو 1122 کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مزید یہ کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندے بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔ اجلاس کا باضابطہ نوٹس ایڈیشنل رجسٹرار پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔