بنی گالا میں جادو ٹونہ کیسے ہوتا تھا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کی قریبی ساتھی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو گمراہ کرنے میں اور پاکستان دشمن بیانیہ بنانے میں بشریٰ  بی بی کا ہاتھ ہے ،  بشریٰ  بی بی نے خان صاحب کو فوج کے سامنے کھڑا کیا ، وہ حکم دیتی رہیں اور عمران خان مانتے رہے ۔

  تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا  نجی  نیوز چینل  24 نیوز کے پروگرام ’’گونج‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  بشریٰ بی بی بار بار عمران خان کو یہ یاد کراتی رہیں کہ میری روحانی طاقت تمہارے ساتھ ہے اور میری روحانی طاقت کی وجہ سے آپ وزیراعظم بنے جبکہ  پی ڈی ایم سمیت سب لوگ کہتے رہے کہ عمران خان کو فوج لے کر آئی مگر عمران خان صاحب کے ذہن میں یہ بات تھی کہ نہیں مجھے بشریٰ بی بی لے کر آئی ہیں۔

 میزبان ثناہ بچہ نے ان سے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی جادو کرتی ہیں کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس کی حقیقت سب لوگ جانتے ہیں ، اون چودھری  ، انعام شاہ اور باقی جتنے ان کے ملازم تھے ان سب سے آپ اکیلے میں پوچھ لیں کہ کیسے اس گھر میں جادو کیا جاتا تھا ، بشریٰ بی بی کو جب بھی کسی پر شک ہوتا تھا کہ کسی نے اگر ان کو دیکھ لیا جادو کرتے ہوئے تو وہ انہیں فوری نوکری سے نکال دیتی تھیں ۔

 فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا کہ جب میری بنی گالہ میں پہلی میٹنگ تھی کمرے میں اندھیرا تھامیں باہر جب روشنی سے اندر آئی تو مجھے نظر نہیں آیا اور میرا پاوں خان صاحب کے ’’شیرو ‘‘پر آگیا اور اس کے بعد ہر طرف شور مچ گیا آپ اندازہ لگا لیں کہ کیسے میرا استقبال ہوا ہوگا ۔