ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ‏قلندرز اور کرکٹ کے شائقین لاہوریوں کے لئے بری خبر

لاہور ‏قلندرز اور کرکٹ کے شائقین لاہوریوں کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ کھلاڑی بھی شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے کے لئے پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں، لاہور قلندرز کے لئے بری خبر ہے کہ ٹیم کے ما یہ ناز بیسٹمین اور وکٹ کیپربین ڈنک انجری کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لئے کھلاڑی بھرپورتیاریاں کرتے نظرآرہے ہیں، لاہور قلندرز کے مشہور بیسٹمین اوروکٹ کیپربین ڈنک انجری کا شکار ہوگئے،پریکٹس کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے بین ڈنک کے ہونٹ پر گیند لگی جس کی وجہ سے وہ زخمی ‏ہوئے اور ان کو ٹانکے لگائے گئے۔

ذرائع ابلاگ کے مطابق اگر بین ڈنک صحتیاب ہوگئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ ہوں ‏گے،وکٹ کیپر بیٹسمین کو ہونٹ پر 7 ٹانکے آئے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کی ہدایت کی ہے،لاہور ‏قلندرز نے اپنے اہم کھلاڑی کے زخمی ہونے اور ان کی دستیابی سے متعلق فی الحال کوئی بیان ‏جاری نہیں کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer