ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بلاول بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے ملاقات، ترقیاتی امور پر بریفنگ

 بلاول بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے ملاقات، ترقیاتی امور پر بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور وسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور گلگت بلتستان کے پہلے گورنر قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جس طرح گلگت بلتستان کے شہری بغیر ویزے کے چین کے صوبے سنکیانگ جا سکتے ہیں، اسی طرز پر اگر چینی شہریوں کو گلگت بلتستان آنے کی سہولت دی جائے تو سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے لیے سبسڈی والی گندم کی فراہمی میں کمی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے، جبکہ گلگت میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی عدم موجودگی بھی سیاحت کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

شرکا کو گلگت بلتستان میں سندھ کے طرز پر صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل متعارف کرانے، اسپیشل اکنامک زونز کے قیام اور صنعتی ترقی کے امکانات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ طویل لوڈشیڈنگ صنعتی ترقی کی راہ میں اہم رکاوٹ بن چکی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہی ہے اور صوبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وہ وفاقی سطح پر بھرپور کردار ادا کریں گے اور عوام کے حقوق کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے۔