ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اساتذہ کے لیے خوشخبری، بین الاقوامی ریسرچ فنڈنگ کا اعلان

 اساتذہ کے لیے خوشخبری، بین الاقوامی ریسرچ فنڈنگ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: سرکاری اور نجی جامعات کے فیکلٹی ممبران کے لیے بین الاقوامی ریسرچ فنڈنگ حاصل کرنے کا اہم موقع سامنے آ گیا ہے۔

 ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاک فرانس پیریڈوٹ موبیلٹی گرانٹ کے تحت ریسرچ پرپوزلز طلب کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام وزارتِ خارجہ و بین الاقوامی ترقی اور وزارتِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان اور فرانس کے درمیان تحقیقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایچ ای سی نے فیکلٹی ممبران سے ہیلتھ سائنسز، پائیدار توانائی، زراعت، خوراک اور موسمیاتی تبدیلی کی اقتصادیات سمیت اہم شعبوں میں تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کی ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے سرکاری اور نجی جامعات کے فیکلٹی ممبران 30 ستمبر 2026 تک اپنے ریسرچ پرپوزلز ایچ ای سی میں جمع کرا سکتے ہیں تاکہ بین الاقوامی فنڈنگ کے لیے زیر غور لایا جا سکے۔