ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ میں ایگل اسکواڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار

مستونگ میں ایگل اسکواڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایگل اسکواڈ کی گشتی پارٹی پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی فوری جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سٹیڈیم روڈ پر تھانہ سٹی مستونگ کے ایگل اسکواڈ کی گشتی ٹیم کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے فوری طور پر بھرپور جوابی فائرنگ کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس، انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ فرار دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔