ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ، بلوچستان، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج گرمی اور حبس رہے گا؛ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ

MET office, City42 Weather Forecast
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پاکستان میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ نےسندھ، بلوچستان اور   پنجاب کے کئی علاقوں میں پیر کے روز بارش ہونے اور  باقی علاقوں میں" گرمی اور حبس" رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اپنی معمول کی فورکاسٹ میں پیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ  سندھ، بلوچستان، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج گرمی اور حبس رہے گا۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے مخصوص علاقوں میں بارش ہونے کا امکان بھی بتایا ہے۔ چلاس میں آج دوسرے دن بھی ٹمپریچر غیر معمولی ہائی رہا، کل وہاں ساڑھے  48  ڈگری سیلسئیس ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا تھا آج 46 ڈگری سیلسئیس ریکارڈ کیا گیا۔

آج اتوار کی رات اور کل پیر کے دن کیلئے فورکاسٹ

پنجاب:

 میٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور،شیخوپورہ،قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ،اوکاڑہ ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں  آج رات اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، باقی علاقوں میں گرم یاور حبس رہے گا۔

سندھ:

                صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے۔ تاہم تھر پارکر،عمرکوٹ،بدین،ٹھٹھہ، مٹھی، سانگھڑ، دادو،سکھر،جیکب آباد، لاڑکانہ،کشمور، شکارپور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔ اس دوران ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان:

                  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ۔ تا ہم بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، بولا ن، ژوب، زیارت، کوئٹہ ، قلات ،مستونگ ، خضدار ،آواران،خاران،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

کشمیر اور گلت بلتستان:

               کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کا  انتباہ: 

06 (رات) سے08 جولائی کے دوران:
* موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ  ہے۔
* شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
* شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔


آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :

 نوکنڈی 47، دالبندین، چلاس 46، سبی اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔