سٹی 42: ملک بھر میں سکیورٹی کے پیش نظرموبائل فون سروس کی جزوی بندش تھی جو بحال کردی گئی
محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کرتے رہے
پولیس کے مطابق یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کیا گیا تھا
گزشتہ روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکھر اور گردونواح میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کردی گئی ، 8 سے دس محرم کے روز روہڑی میں موبائل سروس مکمل طور پر جبکہ نواحی علاقوں میں جزوی طور پر بند کی گئی تھی
علاوہ ازیں شیخوپورہ ،گجرانوالہ،نارووال ،گجرات ،منڈی بہاوالدین اور وزیر آباد سمیت 23 اضلاع میں متعین کردہ مختلف اوقات کے دوران موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی
وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب نے بتایا کہ کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ ملک بھر میں سیکورٹی انتظامات بہترین تھے اور ہر جگہ محرم الحرام پرامن رہا جس پر وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلی کے انتظامات کو بھی سراہا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی حکمت عملی کو خراج تحسین پیش کیا
اس کے بعد ملک بھر میں موبائل سروس بحال کردی گئی