ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولز کے طلبہ وطالبات کیلئے بڑی خبر

پرائیویٹ سکولز کے طلبہ وطالبات کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  پرائیویٹ سکولز کے طلبہ وطالبات اور والدین  کے لئے بڑی خبر،4 برسوں میں 5 فیصد سے زائد فیسوں میں اضافے منسوخ کردئے گئے،  رجسٹریشن اتھارٹی کے فیصلے بارے سی ای او ایجوکیشن نے عدالت کو آگاہ کر دیا، ہائیکورٹ نے 15 جولائی کو فریقین کے وکلا کو مزید دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ اور ان کے والدین کے بڑی خبر سامنےآئی ہے، پچھلے چار سالوں میں پانچ فیصد سے زائد فیسوں میں اضافے منسوخ کردیئے ہیں، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کے فیصلے بارے سی ای او ایجوکیشن نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

پرائیویٹ سکولوں میں اضافی فیسیں وصول کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر جواب سمیت عدالت ہیش ہوئے، سی ای او نے  پچھلے چار سالوں میں پانچ فیصد سے زائد فیسوں میں اضافے منسوخ کرنے کے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

 عدالت نے پندرہ جولائی کو فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا اور  سی ای او نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کے فیصلے بارے سی ای او ایجوکیشن نے عدالت کو آگاہ کردیا  ہے، چار ہزار سے زائد فیسیں لینے والے نجی سکول فیسیں کم کر کےاز سر نو ووچر جاری کریں گے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ  نجی سکولوں میں چھٹیوں کے دوران کمپیوٹر فیس،لائبریری فیس، انٹرنیٹ فیسیں لی جارہی ہیں، اضافی فییں لینا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، پرائیوٹ سکول مالکان سے طلباء 8 فیصد اضافی فیس کے واؤچر جاری کئے ہیں، سپریم کورٹ نے 5 فیصد فیصد اضافے کی اجازت دی تھی، سکول مالکان نے اضافی فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں آن لائن کلاسز کیلئے پورٹل بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

 درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سکول مالکان من مرضی کے تحت طلباء کواضافی فیس جمع کروانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری سکول اور سکول مالکان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer