ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستان آمد، جے ایف 17 کی ممکنہ خریداری پر مشاورت

بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستان آمد، جے ایف 17 کی ممکنہ خریداری پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا سرکاری دورہ کیا جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کی فضائی افواج کے مابین دفاعی تعاون، تربیتی اشتراک اور تکنیکی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش فضائیہ کے سربراہ کی ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں سربراہان کے درمیان پیشہ ورانہ امور، باہمی تعاون اور تربیتی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے بنگلہ دیش فضائیہ کے لیے جامع تربیتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے سپر مشاق ٹرینر طیاروں کی تیز رفتار فراہمی اور طویل المدتی تکنیکی معاونت پر بھی گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بنگلہ دیش فضائیہ کے پرانے فلیٹ کی مینٹیننس، ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹمز اور جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری کے امور بھی زیر غور آئے۔

دورے کے دوران بنگلہ دیشی وفد نے نیشنل آئی ایس آر، سائبر کمانڈ اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا۔ دونوں ممالک نے پاک بنگلہ دیش دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے انہیں طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔