ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہادری اور قربانی کی روشن مثال اعتزاز حسن کا آج 12 واں یوم شہادت

بہادری اور قربانی کی روشن مثال اعتزاز حسن کا آج 12 واں یوم شہادت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  6 جنوری 2014ء کو 15 سالہ نوجوان اعتزاز حسن نے ہنگو میں گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی پر خودکش حملے کو ناکام بنا کر 2 ہزار طلبہ کی جانیں بچائیں اور دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا،  آج ان کی 12ویں یوم شہادت ہے۔

اعتزاز حسن کی اس قربانی کی بدولت سیکڑوں ماؤں کی گود اجڑنے سے بچ گئی اور انہیں ان کی شجاعت پر تمغہ شجاعت سے بھی نوازا گیا۔

تاہم مسلسل دھمکیوں اور حکومتی وعدوں کے باوجود اعتزاز حسن کے خاندان کو مالی یا دیگر معاونت فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث وہ معمول کی زندگی گزارنے سے قاصر ہیں۔ ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ سال میں صرف یوم شہادت کے موقع پر ہی انہیں یاد کیا جاتا ہے باقی سال کوئی ان کا حال نہیں پوچھتا۔

اعتزاز حسن کے اساتذہ، دوست اور علاقے کے لوگ آج بھی ان کی بہادری اور قربانی پر فخر کرتے ہیں اور ان کی یاد کو زندہ رکھتے ہیں۔