رانا فاران یامین: جے یو آئی نے پنجاب سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
صوبائی ترجمان جے یو آئی کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے53 اور صوبائی اسمبلی کے 138 امیدواروں کا اعلان کردیا گیا، جنرل نشستوں پر6 خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کردئیے گئے ہیں، مخصوص نشستوں پر تین خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کردئیے گئے۔ پی پی 171 لاہور سے صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار امیدوار ہوں گے۔ این اے 128 لاہور سے حافظ غضنفر عزیز، این اے 92سے مولانا صفی اللہ ، این اے 56 اور پی پی 16سے ضیاء الرحمن امازئی، این اے 82 سے راؤ عبدالقیوم امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔
حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ این اے 130 سے سلیم اللہ قادری, این اے 175سے عبدالودو آزاد ، این اے 148 سے سجاد وینس، این اے 165, 167, 168اور پی پی 254 سے محمد صفدر شہباز امیدوار ہوں گے۔ این اے 118 اور پی پی 148 سے محمد افضل خان، این اے 166سے سیف الرحمن راشدی امیدوار نامزد ہوئے ہیں، جبکہ این اے 183 تونسہ سے خواجہ مدثر محمود تونسوی اور پی پی 1اٹک سے قاری ابراہیم، این اے 176 اور پی پی 273سے مولانا یحییٰ عباسی، پی پی 288 سے مولانا مدثر عرفان، پی پی 272سے عبداللہ فہد لنگڑیال، پی پی 258سے مولانا ضیاء الرحمن درخواستی امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔