ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور نے ثابت کردیا  کہ’’لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے‘‘، عظمی بخاری

لاہور نے ثابت کردیا  کہ’’لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے‘‘، عظمی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں بسنت کے تہوار کے موقع پر شہریوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور شہر کے آسمان پر رنگ برنگی پتنگوں نے دوبارہ جلوہ گر ہو کر لاہور کو “زندہ دلوں کا شہر” ثابت کر دیا۔

 صوبائی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات عظمی بخاری نے بسنت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے ایک ثقافتی فیصلے نے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور انہوں نے عوام کو بسنت کی شکل میں خوشیاں واپس لٹائیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ آج لاہور میں اوورسیز اور غیرملکی شہری بھی بسنت منانے کے لیے آئے ہیں، جو اس تہوار کی اہمیت اور شہر کی ثقافتی پذیرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بسنت کو محفوظ انداز میں منائیں اور دوسروں کی حفاظت کا بھی خیال رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہیں۔

عظمی بخاری نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ڈور اور پتنگ میں “کیو آر کوڈ” والی چیزیں استعمال کریں اور موٹر سائیکل سوار سیفٹی راڈ کے بغیر سڑکوں پر نہ آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چھتوں پر پتنگ اڑانے والے بھی ایس او پیز کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپلائی بڑھنے سے گڈی اور ڈور کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے اور آج شام تک مزید سپلائی آنے سے پتنگ اور ڈور کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔