ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس او پیز پر عمل کریں اوراس بسنت کو سب کیلئے محفوظ بنائیں: مریم نواز

 ایس او پیز پر عمل کریں اوراس بسنت کو سب کیلئے محفوظ بنائیں: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور میں 25 سال کے بعد تین روزہ بسنت بہار کا آغاز ہو گیا ہے اور صوبائی دارالحکومت کے آسمان پر دوبارہ پتنگیں لوٹ آئی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بسنت کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں تاکہ یہ تہوار سب کے لیے محفوظ ثابت ہو۔

بسنت کے آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پتنگیں اڑا کر جشن کی خوشی دکھاتی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کے اس جشن میں ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس رکھنا ہوگا اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے آسمان پر 25 سال بعد پتنگیں واپس آ گئی ہیں اور یہ خوشی کا موقع ہے جسے ذمہ داری کے ساتھ منانا ضروری ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب اور پاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے پر محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جن کی کوششوں سے یہ روایتی تہوار دوبارہ زندہ ہوا۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ بسنت کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں اور اس تہوار کو ہر لحاظ سے محفوظ بنائیں۔

Thank you Mohammad Nawaz Sharif for bringing joy, relief and renewal to Punjab, to Pakistan ????❤️ https://t.co/zbbVFyBnjs

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ بسنت کے دوران عوام کو مفت آمدورفت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 419 بسیں تینوں دن عوام کی خدمت کے لیے دستیاب ہوں گی اور بسنت کے دوران 60 ہزار سے زائد فری رائیڈز دیے جائیں گے۔ میٹروبس، فیڈر بسیں اور گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت فراہم کریں گی۔ مریم نواز نے شہریوں سے کہا کہ بائیک کی بجائے ہر روٹ پر مفت ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں۔

وزیراعلیٰ نے شہریوں سے تاکید کی کہ بسنت پر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ سائز اور اسٹینڈرڈ کے مطابق پتنگیں اور ڈور استعمال کریں، جبکہ ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ دھاتی تار، تندی، بلٹ بروف مٹیریل اور چرخی کا استعمال غیر قانونی ہے اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ سول ایوی ایشن ایریاز میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بائیک، موٹر سائیکل اور رکشے پر سیفٹی راڈ کا استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلی چھت پر حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بسنت کے دوران تھرمل ڈرون کے ذریعے نگرانی جاری رہے گی جبکہ پولیس، ٹریفک وارڈن اور انتظامیہ شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔