ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹوڈنٹس کیلئے خوشخبری، ہونہار سکالر شپ تمام صوبوں میں ملے گا

سٹوڈنٹس کیلئے خوشخبری، ہونہار سکالر شپ تمام صوبوں میں ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ کے لئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے سٹوڈنٹس کے لئے مقرر کیا جائے گا ۔ 

 وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئراور فور تھ ا یئرکے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی۔ مریم نواز نے دیگر صوبوں کے سٹوڈنٹس کیلئے بھی ہونہار سکالر شپ سکیم کی بھی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں سٹوڈنٹس کے لئے لیپ ٹاپس کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی،پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر کی گئی ہے، دیگر صوبوں کے سٹوڈنٹس کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے۔ 

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے سٹوڈنٹس کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ مریم نوا ز نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر سٹوڈنٹ کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے، تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے، دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے، لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے سٹوڈنٹس کا بھی حق ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے سٹوڈنٹس بھی ہمارے بچے ہیں، میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے، ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ کے لئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے سٹوڈنٹس کے لئے مقرر کیا جائے گا،سٹوڈنٹس کے لئے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ نہیں بننے دی جائے گی۔