ویب ڈیسک : پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
بیجنگ میں پاکستان اور چین میں قابل تجدید توانائی، کھاد اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں ٹھٹھہ سمینٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان ایم اویوپردستخط ہوئے۔
ایم اویو کے تحت پاکستان میں سمینٹ کی پیداوار میں پانچ ٹن یومیہ اضافے کیلئے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ سندھ کے محکمہ توانائی اورچین کی منگ یانگ توانائی کمپنی کے درمیان بھی ایم اویوپردستخط ہوئے، جس کے تحت چینی کمپنی پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پرتعاون کرے گی۔
سندھ حکومت اورچینی کمپنی میں کوئلےکی گیسی فکیشن اور یوریا کے پیداواری پلانٹ کے منصوبے کی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔
گذشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے 5 روزہ دورہ چین کے دوران اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی تھی ۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیا، صاف توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔