ایس ایچ او شالیمار انسپکٹر طاہر اکرام کی نماز جنازہ ادا

ایس ایچ او شالیمار انسپکٹر طاہر اکرام کی نماز جنازہ ادا
کیپشن: SHO Shalimar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او شالیمار انسپکٹر طاہر اکرام کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی ۔
 نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی، سی سی پی او فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان اور ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز نے شرکت کی ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر پولیس افسران اور مرحوم کے عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کی گئی اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے مرحوم کی میت پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

کینال گارڈنز کے رہائشی 52سالہ انسپکٹر طاہر اکرام نے 1990ء میں محکمہ پولیس میں ملازمت اختیار کی، مرحوم کے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer