ضلعی انتظامیہ نے میرج ہالز کو سیل کردیا

Marriage Hall Sealed
کیپشن: Marriage Hall
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: لاہورشہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، دس میرج ہالز کو ان ڈور تقریبات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا۔
 ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کروانے کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں، تحصیل شالیمار کے علاقوں میں انڈور تقریبات کے انعقاد اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر10میرج ہالز کو سیل کیا گیا، حسرت مارکی، موسیٰ پیلس، قصرِ وارث کو بھوگیوال روڈ پر سیل کیا گیا، بلال میرج ہال، میاں پیلس ایونٹ کمپلیکس، گولڈ پیلس اوررائل ابیکس ہال کو چائنہ سکیم پر سیل کیا گیا، لاہور ایونٹ ہال بھوگیوال چوک کو سیل کیا گیا، قصرِمنیب نزد رنگ روڈ کو بھی سیل کردیا گیا۔

ڈی سی عمر شیرچٹھہ کا کہنا ہے کہ ان ہالز میں ان ڈور فنکشنز جاری تھے،جہاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث سیل کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer